اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے
مطابق، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا ارنا نے صہیونی ٹی وی چینل-12 کے حوالے
سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالیوی (Herzi Halevi)
نے غزہ میں صہیونی ریاست کے قیدیوں کے خاندانوں کے نمائندوں سے
ملاقات میں کہا کہ غزہ سے صہیونی قیدیوں کی واپسی وقت گذرنے کے ساتھ مزید پیچیدہ
اور مشکل ہوتی جائے گی۔
ہالیوی نے کہا کہ غاصب صہیونی فوج کو غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی راہ میں مسائل کا سامنا ہے؛ اور جب تک ہم غزہ میں حماس کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک نہيں پہنچ جاتے اس وقت تک انہیں واپس لانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائيں گے۔
ہالیوی نے اس موقع پر غزہ کی جنگ کی ممکنہ تاریخ اختتام کے بارے میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کا وقت معلوم نہيں ہے کیونکہ ہماری فوج اپنے مقاصد کے حاصل کرنے سے کافی دور ہے!
۔۔۔۔۔
110